ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی : بین ریاستی کروڑوں روپئے کے اگریگولڈ گھپلہ میں چار ملزمان سی آئی ڈی کی کسٹڈی میں

اُڈپی : بین ریاستی کروڑوں روپئے کے اگریگولڈ گھپلہ میں چار ملزمان سی آئی ڈی کی کسٹڈی میں

Sun, 02 Oct 2016 20:13:32    S.O. News Service

اُڈپی :2/اکتوبر(ایس او نیوز) بین ریاستی کروڑوں روپئے کا گھپلہ کرنے والے اگریگولڈ کے چار ملزموں کو اُڈپی ضلع عدالت نے 5اکتوبر تک سی آئی ڈی کی تحویل میں دئیے جانے کا فیصلہ صادر کیا۔

بین ریاستی سطح پر ہوئے کروڑوں روپئے کے گھپلے میں کل 23ملزم ہیں جن میں سے ملزم نمبر 2، اگریگولڈ کمپنی کے چیرمن ، وجئے واڑہ کے اوّوا وینکٹ رام راؤ (58)، نمبر 3ملزم انتظامیہ ڈائرکٹر اوّوا وینکٹ شیشو نارائن راؤ عرف کمار (49)، 7ویں ملزم ڈائرکٹر امّڈی سداشیو ورپرساد راؤ(67) ،19ویں ملزم انتظامیہ ڈائرکٹر کامی ریڈی رام چندر راؤ (55) کو سی آئی ڈی پولس کے حوالے کیا گیا ۔

پہلی شکایت درج : منی پال کے سرلے بیٹو کے کرشنا نائک کو اگریگولڈ کمپنی میں حصص کے طورپر لگائی رقم کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی نہیں لوٹائے گئے تو کمپنی کے اُڈپی ڈائرکٹر پرکاش کے دیواڑیگا اور کمپنی کے خلاف 10جنوری 2015کو دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کرشنا نائک نے اُڈپی پولس تھانے میں شکایت درج کی تھی ۔ کرناٹکا میں یہ پہلی شکایت تھی جو اگریگولڈ کے خلاف داخل کی گئی  تھی ۔

ریاستی حکومت نے اگریگولڈ معاملے کی مکمل سچائی جاننے کے لئے  24جون 2015کو سی آئی ڈی کو سونپ کر کہا تھا کہ تفتیش کریں کہ سچائی کیا ہے۔سی آئی ڈی ، ڈی وائی ایس پی ننجوگوڈا کی قیادت میں  12دسمبر کو معاملے کی جانچ شروع کی۔ آندھرا پردیش میں رجسٹرڈ اگریگولڈ کمپنی کا مرکز وجئے واڑہ میں ہے۔ کرناٹکا میں ملزم کمپنی کے 56شاخیں ہیں اور عملہ ، ایجنٹ وغیرہ ہیں۔ کرناٹکا کے 8،41،616عوام سے 1639،63،230روپئے بطور حصص جمع کرلے کر انہیں دھوکہ دینے کی شکایت کی گئی ہے۔ ملزموں کے خلاف آندھراپردیش میں 5، تلنگانہ میں 2مقدمات درج ہوئے ہیں۔ جن کی سی آئی ڈی جانچ کررہی ہے۔ کرناٹکا میں سی آئی ڈی نے 80حصص داروں کے بیانات کو ریکارڈ کیا ہے ۔

ریاستی ہائی کورٹ نے 5اپریل 2016کو ریاست کے مختلف مقامات پر داخل کئے گئے تمام مقدمات کو رد کردیا تھا اور تمام مقدمات کو  پہلی شکایت میں ضم کرکے ایک ہی معاملہ سمجھ کر جانچ کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ  اُڈپی شہری پولس تھانے میں سب سے پہلی شکایت درج  ہوئی تھی۔ سی آئی ڈی کے جانچ افسران نے آندھراپردیش کے ائیلورو ضلعی جیل میں قید چارو ملزمان کو لاکر اُڈپی کی ضلعی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں ان سے پوچھ تاچھ کے لئے 7دنوں تک سی آئی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے۔ معاملے کے 20ویں ملزم پتھن لال احمد خان (48)کے خلاف بھی باڈی وارنٹ جاری کیا گیا تھا لیکن ملزم کے باپ کی حالت نازک ہونے کی بنا پر متعلقہ عدالت نے اس کو چار دن کی چھٹی دی تھی جس کی وجہ سے آج اس کو  عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔ ملزموں کو عدالت میں پیش کئے جانے کی اطلاع پر بھٹکل ، اُڈپی اور منگلورو کے کئی ایجنٹ عدالت میں موجود دیکھے گئے ۔ عدالت کے اطراف پولس کا بندوبست تھا۔

 


Share: